حضرت صاحبزادہ پیر محمّد خالد سلطان سروری القادری دورہ یورپ ٢٠٢٤
صاحبزادہ پیرحضرت محمد خالد سلطان سروری القادری نے 17/12/24 کو جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی سے جرمنی تک اپنے 18 دن کے یورپ کے دورے کا آغاز فرمایا.
اپنے ٣ روزہ دورہ جرمنی میں مرکزی ناظم علیٰ جماعت اہلسنت پاکستان وامیر جماعت الصالحین پاکستان صاحبزادہ پیر محمّد خالد سلطان نے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور دینی مسائل پر تبادلہ خیال فرمایا. محترم ریاض احمد کی دعوت پر ان کے گھر تشریف فرما ہوے، ان کے حق میں دعا فرمائی اور کتاب پیغام پاکستان کا تحفہ دیا. حضرت پیر خالد سلطان سروری القادری نے مسجد کوردستانی میں شیخ عبیداللہ کردی اور عبدالرحمن کردی سے خصوصی ملاقات فرمائی کتاب پیغام پاکستان کا تحفہ دیا دینی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال فرمایا
حضرت صاحبزادہ پیر محمّد خالد سلطان القادری اپنا کامیاب دورہ جرمنی مکمل کرنے کے بعد فرانس کے شہر پیرس پہنچے جہاں پر محترم راشد منہاس اور ان کے ساتھیوں نے ائیرپورٹ پر شاندار استقبال کیا. حضرت پیر صاحب نے پیرس میں سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں. محترم ناصر انور صاحب نے ذائقہ ریسٹورنٹ پر عشایہ دیا. حضرت خالد سلطان القادری نے مختلف مقامات کا دورہ فرمایا اور خوب سیر و سیاحت کی. محترم ساجد صاحب نے رویل ریسٹورنٹ پر ظہرانہ دیا اور وہاں پے موجود دوست و احباب سے دینی اور عالمی مسائل پر گفتگو فرمائی. صاحبزادہ پیر محمّد خالد سلطان نے جماعت الصالحین کی تنظیمی معملات پر تبادلہ خیال فرمایا. محترم جناب راشد منہاس کو جماعت الصالحین فرانس کا صدر نامزد فرمایا. دورہ کے آخر میں تنظیم اور پاکستانی کمونٹی کے حق میں دعا خیر فرمائی
حضرت صاحبزادہ پیر محمّد خالد سلطان سروری القادری دورہ فرانس کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد اٹلی پہنچے. ائیرپورٹ پر جناب نصیر احمد ، محمّد مدثر اپنے ساتھیوں کے ساتھ شاندار استقبال کیا. چودھری عاطف علی سلطانی نے پیر خالد سلطان القادری کو اپنے گھر پی عشائیہ دیا اور پیر صاحب کے ہاتھ پر بیعیت کی. نصیر احمد ، محمّد مدثر، سفیان سلطانی اور عمیر کے ساتھ وینس شہر کا دورہ فرمایا اور خوب سیر اور سیاحت کی. حضرت خالد سلطان سروری القادری نے یوم قائد اعظم کی موقع پر پاکستانی کمیونٹی سے خطاب فرمایا. راجہ ضیا الرحمن نے پیر صاحب کو عشائیہ دیا. اس موقع پر اٹلی کی سیاسی، سماجی، اور کاروباری حضرات سے دینی اور سماجی پہلو پر بات چیت کی اور ان کے حق مے دعا فرمای.
حضرت صاحبزادہ پیر محمّد خالد سلطان سروری القادری دورہ اٹلی کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد اسپین کے شہر بارسلونا پہنچے. ائیرپورٹ پر جناب آصف صاحب ، عارف صاحب ، شاہد صاحب، امجد صاحب، اجمل صاحب اوردیگر حضرات نے شاندار استقبال کیا. اپنے دورہ کے دوران بارسلونا شہر اور دیگرسیاحتی مقامات کی خوب سیرکی اور دوستوں اور عقیدت مندوں کے ساتھ تنظیمی امور پر بات چیت کرتے رہے. حضرت خالد سلطان سروری القادری نے بارسلونا میں مصروف وقت گزارا اور تنظیمی ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا. بارسلونا مے مختلف مکتبہ فقر کے لوگوں کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے.
حضرت صاحبزادہ پیر محمّد خالد سلطان سروری القادری اپنے دورہ یورپ کے اگلے مرحلے میں یونان کے شہر ایتھنس پہنچے. ائیرپورٹ پر جناب علامہ محمّد امجد، خلیفہ انصار سلطانی، عمران سلطانی، محمّد سجاد سلطانی، ناصر جاسوکی اوردیگر حضرات نے شاندار استقبال کیا. یونان کے شہر ایتھنس کی جامعہ مسجد امام حسین میں عرس مبارک حضرات سیدنا صدیق اکبر ومحفل گیارویں شریف کے موقع پر صدارتی خطاب کیا. تھوہ شہر میں جماعت الصالحین یونان اور منہاج القرآن کے زیر انتظام مسجد ریاض الجنہ میں منعقدہ سالانہ عرس سیدنا صدیق اکبر کے موقع پر صدارتی خطاب کیا. اپنے خطاب میں عالم اسلام کو درپیش مسائل پر بات کی اور آخر میں حاضرین کے حق میں دعا خیر فرمای
حضرت صاحبزادہ پیر محمّد خالد سلطان سروری القادری اپنا کامیاب دورہ یونان مکمل کرنے کے بعد ڈنمارک کے شہر کوپنھگن پہنچے. ائیرپورٹ پر جناب فہیم صاحب اور ان کے بچوں نے استقبال کیا. صاحبزادہ پیر محمّد خالد سلطان سروری القادری نے کوپنھگن میں دوستوں سے ملاقاتیں کیں اور جماعت الصالحین کی تنظیمی امورپر تبادلاۓ خیال کیا . پیر صاحب نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور خوب سیرو سیاحت کی. صاحبزادہ پیر محمّد خالد سلطان سروری القادری نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب فرمایا اپنے خطاب میں عالم اسلام کو درپیش مسائل پر بات کی اور وہاں پر موجود لوگوں کے حق میں دعا خیر فرمای
حضرت صاحبزادہ پیر محمّد خالد سلطان سروری القادری اپنے دورہ یورپ کے آخری مرحلے میں ڈنمارک سے سویڈ ن تشریف لے گے . ائیرپورٹ پر دوستوں اور ساتھیوں نے شاندار استقبال کیا. صاحبزادہ پیر محمّد خالد سلطان سروری القادری نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور خوب سیرو سیاحت کی. صاحبزادہ پیر محمّد خالد سلطان سروری القادری نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب فرمایا اپنے خطاب میں عالم اسلام کو درپیش مسائل پر بات کی اور وہاں پر موجود لوگوں کے حق میں دعا خیر فرمای
حضرت صاحبزادہ پیر محمّد خالد سلطان سروری القادری اپنا کامیاب دورہ یورپ مکمل کرنے کے بعد سویڈ ن سے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پہنچے. ائیرپورٹ پر دوستوں, ساتھیوں اور مریدین کی تمام بڑی تعداد اور دیگر صاحبان نے آپ کا شاندار استقبال کیا. صاحبزادہ پیر محمّد خالد سلطان سروری القادری دوستوں اور مریدین میں گھل مل گئے اور وہاں پر موجود لوگوں کے حق میں دعا خیر فرمای